گھر کے سامنے احتجاج کے اعلان پر جمائما کا ردعمل آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر ن لیگ کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد جمائما خود میدان میں آ گئی ہیں
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر پرانا پاکستان کا ٹرینڈ بھی لکھا جمائما نے گھر کے باہر احتجاج کال کرنے کا ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا پوسٹر بھی شئیر کیا جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے ،بچوں کو نشانہ بنانا جیسے 90 کی دہائی کے لاہورمیں گئی ہوں
Protests outside my house, targeting my children, antisemitic abuse on social media…. It’s almost like I’m back in 90s Lahore. #PuranaPakistan pic.twitter.com/0R2YOPcQrJ
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2022
جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان افسوسناک ہے عمران خان کے بچوں کو نشانہ بنانا بھی افسوس ناک ہے ن لیگ کو جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کی کال واپس لینی چاہیے عابد شیر علی کو ٹویٹ میں نازیبا الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے ،سیاسی شخصیات کے غیر سیاسی خاندان کو سیاست میں گھسیٹنا صحیح نہیں
قبل ازیں ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹویٹ کی تھی جس میں کہا تھا کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔
اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔ pic.twitter.com/9GL6QqPOhR
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) April 14, 2022
صحافی اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ حسن نواز کے گھر کے باہر مظاہروں کا ردعمل مسلم لیگ ن نے جمائما کے گھر کے باہر بڑے مظاہرے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں برطانیہ بھر سے کارکنوں کو متحرک کیا جارہا ہے
https://twitter.com/azharjavaiduk/status/1514635093591175171
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے احتجاج کی کال دی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے لندن میں ن لیگی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرے کئے تھے جس کے بعد ن لیگ نے بھی جوابی مظاہروں کی حکمت عملی ترتیب دی ہے
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات
امریکہ مخالف بیانیہ عمران نیازی کی ابراج گروپ کیس سے بچنے کی ایک چال ہے،حسن مرتضیٰ