گھر پہنچ کر نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کتنے ہو گئے ؟ ذاتی معالج بول پڑے

0
33

گھر پہنچ کر نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کتنے ہو گئے ؟ ذاتی معالج بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو سروسز اسپتال سے جاتی امرا منتقل کر دیا گیا ہے، شریف میڈیکل سٹی کا خصوصی میڈیکل بورڈ نوازشریف کی نگہداشت کرےگا،آئی سی یو میں تمام ضروری آلات میسر ہیں،نواز شریف کی حالت ابھی نازک ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کےپلیٹ لیٹس 26 ہزار ہیں،

سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکوجاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود ہے، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

مریم نواز،شہبازشریف اوربیگم شمیم اخترنوازشریف کے ہمراہ تھے،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ایمبولنس میں موجود تھے، نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

Leave a reply