گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا
گوجرانوالہ :گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے گلہ دبا کر 8 ماہ کی بیٹی قتل کردی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے جناح روڈ پر سفاک ماں نے گھریلوجھگڑا ہونے پر اپنی 8 ماہ کی معصوم بیٹی کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جناح روڈ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔
والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ جگنہ بازار میں پیش آیا، خدیجہ نامی خاتون کا اپنے شوہر نبیل سے خرچے پر جھگڑا ہوا، جس پر خاتون نے طیش میں آکر 8 ماہ کی معصوم بچی آمنہ کا گلہ دبا دیا، اور دم گھٹنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
قبل ازیں پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا تھا کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار اور پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا-
دوسری جانب لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لاہور کے گرین ٹاؤن میں 6 افراد کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ قاتل کے خلاف دو مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
موبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی
مقدمات میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں چار افراد کے قتل کا ایک مقدمہ ملزم کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ ملزم کی بیوی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔