آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسپیڈ نکل کر پاکستان اسپیڈ بن گئی ہے،شہباز شریف اپنی صلاحیتوں سے جلد چیلنجز پر قابو پالیں گے،عوام کو گورننس سمیت دیگر معاملات میں بہتری نظر آئے گی،شہباز صاحب پانچ بجے اٹھ جاتے ہیں اور پاکستان کے لئے کام کر رہے ہیں، جلد بہتری نظر آئے گی ، پنجاب میں جو پی ٹی آئی نے کیا پہلے قومی اسمبلی میں کیا، سب سامنے ہے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑایا گیا، آئین اور قانون کو پاؤں تلے کچلا گیا، بچے بھی اس طرح نہیں کرتے، یہ بات ن لیگ یا حمزہ شہباز کی نہیں، آئین اور قانون کی ہے ان سب کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ روؤ،چیخو یا پٹو وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اُٹھا لیا ہے الحمدللّٰہ آئین ،پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا، فریقین کو سنا جا سکتا ہے غنڈوں بد معاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں،

تحریک انصاف کا حمزہ شہباز کی حلف برداری پر ردعمل آیا ہے، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ پولیس کی مدد سےمہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاوس کے گراونڈ پر قبضہ کر کے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلی کہلوانا شروع کر دیا، اس Process کو کون مانے گا۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت منعقد ہوا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے مذکورہ اجلاس کو کابینہ اجلاس کا نام دیا گیا، اس موقع پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش ہے، گورنرپنجاب کےآئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف صوبے میں مزید آئینی بحران پیدا کرے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ رات ہمارے وکلا درخواست لیکر کھڑے رہے مگر کوئی عدالت نہیں تھی،حمزہ کا الیکشن متنازعہ نہیں ہوا ہی نہیں تھا،امیدوار میں تھا،پولیس کا پنجاب اسمبلی میں کوئی کام نہیں ،کیوں لائی گئی ،حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی،گورنر وفاق کا نمائندہ ہیں ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے رات کو چیف سیکریٹری اور آئی جی نے گورنر ہاوس پر قبضہ کیا

سابق وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ گورنر کے نوٹیفکیشن کے بعد حمزہ شہباز کے حلف کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت عثمان بزداراوران کی کابینہ کو بحال کر دای گیا اب اس نوٹیفکیشن کے تحت عثمان بزدار کی بحالی کے بعد حمزہ شہباز کے حلف لینے کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔ جس وقت حمزہ شہباز حلف لے رہے تھے اسی وقت عدالت میں ان کا حلف لینا چیلنج کیا جا چکا تھا،عدالت کا دو رکنی بینچ پٹیشن سن رہا تھا ، ہم نے استدعا کی تھی کہ جو آرڈر گزشتہ روز ہوئے تھے وہ معطل کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ۔ ہماری انٹرا کورٹ اپیل قبول کی گئی اور لارجر بینچ کی استدعا بھی منظور ہوئی

واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Comments are closed.