بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

0
131
sher afzal aur gohar ali khan

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی جانب سے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی،پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل کی بیان کی وجہ سے تناو کی صورتحال بنی،پارٹی نے شیر افضل مروت کو دو روز میں معافی جمع کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا،

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی وجہ بتا دی۔ ان کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہلی اور خراب کارکردگی کی وجہ سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔

کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

Leave a reply