گوشت دھوئے بغیر پکائیں کیسے؟
دراصل گوشت پروٹین اور غذائیت سے بھر پور ہونے کے باعث ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے اپنے بچوں کو انکی خواہش کے مطابق ڈشز پکا کر کھلائے اس کے نقصانات ایک طرف لیکن حقیقت ہے کہ گوشت معیاری ہوتو اس کااستعمال ضروری ہے موجودہ ریسرچ کے مطابق گوشت دھونے سے جو آلودہ پانی کے چھینٹے اڑتے ہیں اس سے کیمپی لو بیکٹیریا پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے گوشت دھونے کے باعث اڑنے والے آلودہ پانی کے چھینٹے کپڑوں اور باورچی خانے میں آتے ہیں ریسرچ کے مطابق ان کے ذریعے کیمی لو بیکٹیریا افزائش پاتا ہے اور تیزی سے پھیلتا ہے جس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اگر گوشت کو دھویا نہ جائے تو صاف کر کے کیسے پکایا جائے آپ حیران ہوں گی کہ گوشت تو اتنا آلودہ ہوتا ہے اسے دھوئے بغیر پکانا تو ناممکن سی بات ہے یہاں آپ کو گوشت دھونے کا صحیح اور محفوظ طریقہ جس سے آپ کیمپی لو بیکٹیریا سے بھی بچ جائیں گے اور مزیدار پکوان سے بھی لطف اندوز ہو پائیں گے

قربا نی کا گوشت محفوظ کیسے کیا جائے ؟


گوشت دھونے کا طریقہ:
گوشت صاف کیے بغیر کبھی بھی فریز نہ کریں گوشت پرلگا خون اور آلودگی ململ یا کسیبھی نرم۔کپڑے کی مدد سے گیلا کر کے صاف کر لیں کپڑا سفید یا پھر ایسے ہلکے رنگ کا ہو جس کا رنگ نہ نکلتا ہو اس کے بعد نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس یا ایک چمچ سفید سرکہ ڈال کر گوشت کو پانچ منٹ تک بھگو دیں ہاتھ سے مل کر صاف کریں اور ایک۔دفعہ۔گوشت کو سادہ پانی میں ڈال کر نکال لیں ایسا کرنے سے گوشت تمام جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے اس طریقہ کار کو اپنانے کے بعد آپ کو گوشت کے آلودہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں رہے گا اور آپ جراثیم کے پھیلنے کے خوف سے بھی بچ جائیں گے

ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر


کیمپی لو بیکٹیریا انفیکشن کیا ہے؟
یہ بیکٹیریا ڈائریا اور فوڈ پوائزننگ کا ایک اہم اور بنیادی سبب مانا جاتا ہے یہ بیکٹیریا معدے کی نالی میں انفیکشن پیدا کرکے ڈائریا بخار اور اینٹھن کا۔سبب بنتے ہیں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے اکثر یہ علامات خود ہی دور ہو جاتی ہیں اور کبھی اینٹی بائیوٹکس لینے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے
کیمپی لو بیکٹیریا کے اسباب:
یہ بیکٹیریا جنگلی اور گھریلو جانوروں کی آنتوں میں رہتے ہیں یہ انسانوں تک گوشت دودھ اور انسانوں کے فضلہ کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں انسان کے نظام انہضام میں داخل ہو کر یہ آنتوں کی چھوٹی بڑی پرتوں کو متاثر کرتے ہیں آنتوں کے ساتھ ساتھ یہ بیکٹیریا جسم کے دیگر اعضاء کو بھی متاثر کر سکتا ہے یہ بڑھتے ہوئے بچوں کو کمزور قوت مدافعت اوردائمی۔امراض میں مبتلا افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے
کیمپی لو بیکٹیریا انفیکشن کی علامات:
یہ علامات انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد دو سے پانچ دن کے اندر ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں اور ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں ان علامات میں۔ڈائیریا پیٹ کا درد اینٹھن بخار تھکاوٹ متلی اور قے شامل ہیں غیر معمولی صورتحال میں یہ انفیکشن جوڑوں کے درد یا گیلین بارسنڈروم کا باعث بن سکتا ہے کیمپی لو بیکٹیریا ایک متعددی مرض ہے یہ انفیکشن ایک انسان سے دوسرے انسان تک باآسانی منتقل ہو سکتا ہے متاثرہ فرد کے فضلہ خاص طور پر چھوٹے بچوں کے ڈائپر وغیرہ کے ذریعے یہ بیکٹیریا دیگر افراد میں منتقل ہو سکتا ہے گھر میں موجود پالتو جانوروں کے ذریعے بھی یہ بیکٹیریا آپ تک منتقل ہو سکتا ہےاسکے علاوہ گوشت دھونے کے باعث اڑنے والے آلودہ پانی کے چھینٹے کپڑوں اور باورچی خانے میں آتےہیں ان کے ذریعے بھی کیمپی لو بیکٹیریا افزائش پاتا ہے اور تیزی سے پھیلتا ہے جس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

Shares: