گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندی عائد

0
106
cm governer

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندی عائد کر دی ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا ہاو س اسلام آباد میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا اور گورنر کی رہائش گاہ اپنی تحویل میں لے لی ہے جس کے بعد گورنر خیبر پختونخوا سندھ ہاوس میں قیام کریں گے ، اس حوالہ سے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کر دیا گیا ہے ،گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جا رہا ہے، گورنر خیبرپختونخوا فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، کے پی ہاؤس میں گورنر کا داخلہ بند نہیں کریں گے

اس سے قبل وزیراعلی اور گورنر کے درمیان بد مزگی بھی ہوئی تھی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دی تھیں کہ وہ انکا پٹرول بند کر دیں گے اور گورنر ہاوس کو عجائب گھر بنا دیں گے،

فیصل امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا پر کے پی ہاؤس داخلے پر پابندی کابینہ کے فیصلے کے مطابق لگائی، گورنر کو غلط فہمی ہے کہ ان کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے، ایک نوٹیفکیشن پر تعینات ہوا ہے، علی امین گنڈاپور پر کے پاس عوام کا اور عمران خان کا میڈیٹ ہے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، گورنر کو شائد اپنے اختیارات کے حوالےسے کوئی شک ہے،

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر انیکسی کو بند کرنا غیر قانونی ہے، کسی وزیراعلیٰ پر گونر ہاؤس میں پابندی نہیں لگاؤں گا، میں سیاسی بندہ ہوں ،پہلے بھی کہا تھا کہ میں‌سب کے پاس جانے کو تیار ہوں.

گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے دکھاؤمیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Leave a reply