گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے والا کراچی کا سب سے زائد العمرخاندان

0
31

ڈی کروز فیملی کے نام سے مشہور ایک خاندان کا نام ایک طویل العمرخاندان کے طور پراب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوچکا ہے۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ڈی کروز خاندان کے تمام 12اراکین کراچی میں پیدا ہوئے اور اب ان کی اکثریت مختلف ممالک میں آباد ہے۔ بہن بھائیوں کی اوسط عمر 75 سے 97 برس ہے اور اگر ان کی عمروں کو جمع کیا جائے تو وہ مجموعی طور پر 1042 برس اور 325 دن بنیں گی۔ اس لحاظ سے ان 12 افراد کو مجموعی طور پر سب سے زائد عمر والا خاندان کہا گیا ہے۔

2018 میں پورا خاندان ایک جگہ جمع ہوا تو سب سے چھوٹی بہن 75 سالہ جینیا نے اپنے ایک بھانجے کی بات د ہرائی جس میں اس نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت سب غیریقینی انداز میں ہنسے لیکن دو سال بعد 15 دسمبر 2020 کو خود گنیز نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں ایک سند سے نوازا۔

جینیا کے مطابق یہ ایک خوشگوار لمحہ تھا اور تمام بہن بھائیوں کا شمار ملکر ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔ ڈی کروز خاندان کے بہن بھائی سوئزرلینڈ، امریکہ ، کینیڈا اور لندن میں رہتے ہیں۔ لیکن اب بھی وہ سال میں تین مرتبہ ضرور ملتے ہیں۔

تاہم 2020 میں عالمی وبا کے دوران انہوں نے زوم اورآن لائن ملاقاتیں ہی کیں۔ اب ہر روز وہ لند کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے زوم کانفرنس میں جمع ہوکر گفتگو کرتےہیں۔

جینیا جب ڈیڑھ سال کی تھی تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اس طرح 22 برس میں 12 بچوں نے دنیا میں آنکھ کھولی جس کے بعد ان کی والدہ نے تمام بچوں کی پرورش کی اور انہیں پروان چڑھایا۔

ڈی کروز خاندان کے افراد کی تفصیلات کچھ یوں ہے:

ڈورین، 3 ستمبر 1923، پیٹرک 30 ستمبر 1925، جینی وی، 4 جولائی 1927، جوائس، 2 مارچ 1929، رونی، 24 اگست 1930، بیرِل، 26 اگست 1932، جو، یکم جون 1934، فرانسیسکا، 17 ستمبر 1936، التھیا، 24 جولائی 1938، ٹیریسا، 9 جون 1940، روزمیری، 30 مارچ 1943، یوجینیا، 24 اکتوبر 1945۔

ان نو بہنوں اور تین بھائیوں کے والد کا نام مائیکل اور والدہ کا نام سیسیلیا تھا۔

Leave a reply