گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا کل گوجرانوالہ میں جلسہ ہو گا

جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں، ن لیگی رہنماؤں نے آج جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، پی ڈی ایم کے جلسہ سے نواز شریف، بلاول زرداری، مولانا فضل الرحمان،مریم نواز و دیگر خطاب کریں گے

گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی تنظیم انصار الاسلام کو سپرد کی گئی ہے.انصار الاسلام کے قائم مقام سالار حاجی عبداللہ خلجی نے سیکورٹی پلان رانا ثناءاللہ کو پیش کیا مسلم لیگ ن کے صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تنظیم انصارالاسلام کے خدمات کا اعتراف کرکے پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظام انصار السلام کے حوالے کیا۔

گوجرانوالہ جلسہ کے لئے انصار الاسلام کا اجلاس بھی ہوا جس میں سیکورٹی کے حوالہ سے کارکنان کو بریف کیا گیا اور ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں، باخبر ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کی سیکورٹی میں انصارالاسلام کے ڈنڈا بردار رضا کار تعینات ہوں گے، شرکاء کی جامہ تلاشی لی جائے گی، سٹیج کے گرد بھی انصارالاسلام کی سیکورٹی ہو گی، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن قائدین کی آمد پر انصار الاسلام کے رضاکار قائدین کو گھیرے میں لے کر سٹیج تک پہنچائیں گے

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں مولانا فضل الرحمن کی ذاتی فوج ، تنظیم انصارالاسلام کو حکومت نے کالعدم قرار دے دیا تھا،۔مولانا فضل الرحمن اپنی ذاتی فوج سے بالکل اسی طرح سلامی لیتے ہیں ، جسطرح دنیا بھرکے کے ممالک کے سربراہان کسی خاص موقعع پر سلامی لیتے ہیں،ہ وزارت داخلہ کی 3 صفحات پر مبنی سمری 18 اکتوبر کو کابینہ ارکان کو بھیجی گئی تھی، جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن پر دی ہے۔

انصار الاسلام پر پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا تھا عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ انصار الاسلام سیکورٹی کی ذمہ دار ہے ،حکومت نے اس پر پابندی لگائی، حکومت کو انصارالاسلام کے خلاف کاروائی سے روکا جائے،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصار الاسلام پر پابندی کے کيس میں جمعیت علما اسلام اور انتظامیہ آپس میں بیٹھ کر معاملہ نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ انصار الاسلام والے خاکی کپڑوں کا رنگ بدل لیں

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

Comments are closed.