کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری

0
42

کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے

پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو 2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیصلے کے تحت نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن دفاتر بند رہیں گے ،اس ضمن میں وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے. ملک بھر میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر بند رہیں‌‌‌گے،‌‌

قبل ازیں حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز بند کرنے کا اعلان کیا تھا، پنجاب میں ریسٹورینٹ رات دس بجے کے بعد بند ہوں گے، وزارت ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا، سندھ میں اور کراچی میں ٹرانپسورٹ سروس بند کر دی گئی، پنجاب سے سندھ کے لئے ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی

سندھ اور پنجاب ،خیبر پختونخواہ مین پارکس بھی بند کر دیئے گئے،اسلام آباد میں بھی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی، پنجاب میں سرکاری دفاتر میں عوام کی آمد و رفت کو محدود کر دیا گیا اور ملازمین کی تعداد کمی کی جارہی ہے ،صرف ضروری سٹاف ہی موجود ہوگا جبکہ مری سمیت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، واہگہ بارڈر کو بھی بند کر دیا گیا.خیبر پختونخواہ میں حجاموں کی دکانیں اور بیو ٹی پالرزبھی 15روز کیلئے بند رہیں گے

پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی جانب سے سیاحتی مقامات کو بند کئے جانے کے بعد مقامی انتظامیہ نے بھی مری ، گلیات، نتھیا گلی و دیگر علاقوں میں موجود سیاحوں کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے ۔ انتظامیہ نے مقامی آبادی کو بھی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے

پنجاب کے صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجید خان نے پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزمیں ہرقسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرمکمل پابندی لگادی ہے۔ پابندی کااطلاق پیسی ہیڈآفس، تمام ڈائریکٹوریٹس، تمام میڈیکل ڈائریکٹرزاورتمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس پر ہوگا۔ہرقسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی کافیصلہ ملک میں کوروناوائرس سے پیداہونی والی صورتحال کے پیش نظرکیاگیا۔

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے کہاکہ ملتان میں لیبرکالونی کودنیاکاسب سے بڑاقرنطینہ سنٹر قرار دیاگیاہے۔ محکمہ محنت وانسانی وسائل کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کررہاہے۔ تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئیسولیشن رومزمختص کردئیے گئے ہیں۔ انصرمجیدخان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تمام اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔ تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ملازمین اورآنے والے مریضوں کیلئے سینی ٹائزرز کا انتظام کیاگیاہے.

Leave a reply