حکومت مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے.رحمان ملک
سینیٹر رحمان ملک نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ہے
تقریب کا انعقاد آئی آئی سی آر، آئی آر آر اور ایل ایف کے زیر اہتمام ہوا، تقریب سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سفیر ہیسم بو سعد، جسٹس علی نواز چوہان، ناصر قادری، ڈاکٹر فرزانہ، مختار بابا، صباء اسلم و دیگر نے شرکت کی، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیمینار کا مقصد عوام میں تمام انسانوں کی برابری کا شعور اجاگر کرنا ہے،ہر سال 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،اس دن کا مقصد لوگوں کے سماجی، ثقافتی اور جسمانی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر تفریق کے ہر ایک کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے، ہم سب نے ملکر معاشرے سے تفرقہ بازی، لسانیت، تعصب اور عدم مساوات کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنی ہیں،بدقسمتی سے اقوام متحدہ خود مساوات کے اصولوں پر عمل نہیں کر رہا ہے،عالمی قوتوں کو ویٹو کا اختیار دیا گیا ہے جو کہ امتیازی ہے، اقوم متحدہ میں بڑی طاقت کے حق میں منظور ہونے والی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے،چھوٹی و کمزور قوموں کے حق میں قرارداد کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے،امتیازی سلوک کے ساتھ کوئی انصاف ممکن نہیں ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر و فلسطین میں قتل و غارت اور انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے، کشمیر و فلسطین پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں خاموش تماشائی ہیں،
رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے رپورٹ کیمطانق 1989 سے 2018 تک 94,700 کشمیریوں کو قتل کیا گیا، بھارتی افواج نے 11,050 کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی،اقوام متحدہ بالائے امتیاز و تفریق کے سب مظلوم و مغلوب اقوام کے مسائل حل کریں،میں اس فورم سے آج بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد پیش کرتا ہوں،میں نے وزیراعظم پاکستان کو کئی خطوط لکھے ہیں کہ مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے، میں نے کشمیریوں کی مظلومیت اور مودی مظالم پر دو کتابیں لکھے ہیں،مودی نے خود پلواما حملہ کیا کہ مسلمانوں کیخلاف جذبات بھڑکایا جائے،
کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے
ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر
ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف
قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا ک
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟
سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی