آرٹیکل 6 ، حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگ جائے گا،شاہد خاقان عباسی

صاف لگتا ہے حکومت مقبوضہ نشستیں بچانے کے درپے ہے،شاہد خاقان عباسی
0
156
faizabad

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی جمہوری حکومت نے دوسری سیاسی پارٹی کو کبھی بین نہیں کیا، آپ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں ،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزرا کو شائد احساس نہیں کہ حکومت کسی کو بین نہیں کر سکتی،آرٹیکل 6 کا بہت شوق ہے، اگر آرٹیکل 6 لگا تو بہت سے لوگوں پر لگے گا، حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگ جائے گا، پارلیمان اکیلے بیٹھ کر نہیں چلتا، اپوزیشن پارلیمان کا حسن ہوتا ہے ،آج کوئی اور راستہ نہیں ہے، آپکو مذاکرات کرنے ہوں گے،عمران خان نے ظلم کیا آپ نے بدلہ لینا ہے، اس نے خواتین کو جیل میں ڈالا آپ نے بھی ڈالنا ہے اس سے کیا ملک ٹھیک ہو جائے گا، آپ 9 مئی کی بات کرتے ہیں تو اسے تو ایک سال دو ماہ ہو چکے، ایک شخص کو پراسیکیوٹ نہیں کیا، حکومت کی ذمہ داری ہے فوجی تنصیبات پر حملہ ہو تو تحقیقات کرائیں، آپ نے کچھ نہیں کیا ایک سال بیٹھے رہے، سپریم کورٹ سے ایک ججمنٹ آئی ہے ریزرو سیٹوں سے متعلق، اس سے تین دن بعد آپ نے پارٹی بین کی بات کرنی شروع کردی، کیا تاثر آئے گا؟ لوگ کہیں گے سیٹیں لینے کیلئے آج بین کرنا چاہتے ہیں ایک پارٹی کو،تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کاعدالتی فیصلہ آیا،حکومت نے پارٹی کو کالعدم قراردینے کااعلان کردیا،صاف لگتا ہے حکومت مقبوضہ نشستیں بچانے کے درپے ہے،یہ فیصلہ عدم استحکام میں اضافہ کرے گا.

پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر یہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کا مزیدکہنا تھا کہ جو حکومت خود جعلی منیڈیٹ پر ہو وہ دوسروں کو کیا درس دینا چاہتی ہے ،اس معاملے کے ملک پر اتنے گہرے اثرات ہوں گے کہ آپ حیران ہوجائیں گے، پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر یہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اس وقت ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے اور یہ تفریق پیدا کر رہے ہیں وزراء کو احساس ہی نہیں کہ حکومت کسی کوبین نہیں کر سکتی،اگر سپریم کورٹ میں ثبوت نہ پیش کر سکے تو عدالت دیر نہیں لگائے گی، کیا آپ کے پاس ثبوت ہیں ، اگر ہیں تو ایک سال انتظار کیوں کیا، یہ تو بات کر رہے ہیں نا آرٹیکل 6 لگانے کی، ان میں ہمت نہیں ہے ایسا کچھ کرنے کی،تعریف اس شخص کی ہوتی ہے جو ذمہ داری سے بڑھ کر فیصلہ کرے،عدالت نے 12جولائی والا فیصلہ جو دیا وہ اس کا کام ہے،عدالت کا یہ احسان نہیں کہ اس نے یہ کیا، اس کا کام ہے،دباؤ کا بڑا آسان حل ہوتا ہے، استعفی’ دے کر گھر چلے جائیں،

علاوہ ازیں عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پہ پابندی صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت لگ سکتی ہے ، حکومت وقت کی مرضی پہ نہیں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کو سیاسی میدان میں ہرایا جاتا ہے،سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں لگائی جاتی،ایسے تجربات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں،اس فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

ن اور پیپلز پارٹی اپنی بچی کچھی ساکھ کو ملیامیٹ کرنے پر نہ جانے کیوں تُلی ہیں؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ واضح طور پر حکومت دباؤ میں آ چُکی ہے۔ افسوس کہ وہ پارٹیاں جو صبح شام جمہوریت کا راگ الاپتی ہیں آج غلامی کا طوق پہنے وہ کام کرنے جا رہی ہیں جو اِس سے پہلے صرف ڈکٹیٹرز کی میراث تھا۔ ن اور پیپلز پارٹی اپنی بچی کچھی ساکھ کو ملیامیٹ کرنے پر نہ جانے کیوں تُلی ہیں؟ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا یا کسی سیاسی رہنما پر غداری کا مقدمہ چلانا بکواس ہے۔ پاکستانی ریاست خود سے مسلط کردہ بحران کو sustain نہیں کر سکے گی، خبردار رہیں

پابندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل

پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

Leave a reply