حکومت کی تبدیلی کی خبر دینے والے صحافی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

0
41

حکومت کی تبدیلی کی خبر دینے والے صحافی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ناکامی پر حکومت میں تبدیلی کی خبر دینے والے صحافی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں نیوز پورٹل فیس آف نیشن کے مدیر دھول پٹیل کو گجرات پولس نے گرفتار کر کے ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے،

دھول پٹیل نے اپنے اخبار میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع کی تھی اور اس میں گجرات میں حکومت کی تبدیلی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ گجرات پولس کا کہنا ہے کہ دھول پٹیل نے مبینہ طور پر 7 مئی کو ایک رپورٹ شائع کی جس کا عنوان تھا منسکھ منڈاویا کو اعلیٰ کمان نے بلایا، گجرات میں قیادت تبدیلی کا امکان۔ منڈاویا مرکزی وزیر اور گجرات سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔

دھول پٹیل پر لگے الزام کے حوالہ سے بھارتی اخبار نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ فیس آف نیشن کی رپورٹ میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا تھا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی ناکامی پر نئی دہلی کی نظر ہے اور منڈاویا کو بی جے پی اعلیٰ کمان نے بلایا تھا۔ ایسے حالات میں ریاستی حکومت میں تبدیلی ہو سکتی ہے

دھول پٹیل کی جانب سے اخبار میں رپورٹ شائع ہونے کے بعد کرائم برانچ نے انہیں احمد آباد سے گرفتار کیا، اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے ،ملک سے غداری اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 54 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے

اسسٹنٹ پولس کمشنر بی وی گوہل کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دھول پٹیل کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے بلکہ حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ایس وی پی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

دھول پٹیل کو گرفتار کئے جانے کے بعد گجرات میں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ گجرات کانگریس کے سینئر رہنما شکتی سنگھ گوہل نے ریاستی حکومت کی جانب سے صحافی کی گرفتاری اور غداری کے مقدمے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ روپانی کی ایک بزدلانہ حرکت سے گجرات حیران ہے۔ ان کی ہدایت پر گجرات پولس نے لوکل ویب سائٹ کے مدیر دھول پٹیل کو غیر ضمانتی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔ روپانی جی، اگر آپ کی قیادت کی تنقید کرنا جرم ہے تو سبرامنیم سوامی کے خلاف کیس کیوں نہیں درج کیا گیا۔

Leave a reply