حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی عائد کرنے پرغور

0
41

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی عائد کرنے پرغور

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات مکمل ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 17 فیصد سی ایس ٹی عائد کرنے سے 30 روپے تک پیٹرول کی قیمت بڑھ سکتی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی مذاکرات کامیاب مکمل ہونے پرنواں جائزہ مکمل ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے، پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔ دوسری جانب واضح رہے کہ حال میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 204 سے بڑھ کر 264 روپے ہوگئی ہے۔ اوگرا نے فروری کے لئے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یکم فروری سے فی کلو ایل پی جی 60 روپے، گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر 2 ہزار 706 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی قیمت 264 روپے کلو ہوگئی ہے اور گھریول سلنڈر 3 ہزار115 روپے اور کمرشل سلنڈر11 ہزار984 روپے کا ہوگیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت262 روپے 80 پیسے، پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔

Leave a reply