حکومت الیکشن کیلئے تیار ہو تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسدقیصر

0
37
ایف آئی اے انکوائری،اسد قیصر کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

حکومت الیکشن کیلئے تیار ہو تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسدقیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے کہا ہے کہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت نے سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ کیا ہے، حکومت نے جوقانون سازی کی اس پربات ہوسکتی ہے، قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کوظاہرکرتا ہے، حکومت یہ قانون سازی نوازشریف کو ریلیف دینے کیلئے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کیلئے تیار ہو تو ہم بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسد قیصر کا مزید کہناتھاکہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کہا ہےکہ ان پر جوحملہ ہوا اس کو بھی معاف کردیں گے، عمران خان نے ٹُرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے آئی ایم ایف اوردیگرعالمی معاہدوں پرسیاست نہ کرنے کی بات کی، ہم نے ان کو کہا ان معاملات پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔ اسد قیصر کا کہناتھاکہ حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے الیکشن کرانا نہیں چاہتی، بیڈگورننس کی وجہ سے یہ لوگ فرسٹیشن کا شکار ہیں، اس وقت آئین خطرے میں ہے اسے بچانا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، مریم نواز کا رویہ ملک کو نقصان سے دوچار کرسکتا ہے۔

Leave a reply