کرغزستان میں پاکستان طلبا مشکل میں، پاکستانی طلبا کے ہاسٹل میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،متعدد طلبا زخمی ہیں، سوشل میڈیا پر اموات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تا ہم پاکستانی سفارتخانے نے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین نے حکومت سے بچوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے،کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علم جس کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولنگر سے ہے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے زیر تعلیم ہیں ہم رات جو کچھ ہوا اس سے بہت پریشان ہیں، حکومت کو چاہئے کہ ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کرے اور واپس لایا جائے، بہاولنگر کے بہت سارے بچے زیر تعلیم ہیں
میرا بیٹا اور دو بھانجیاں بشکیک میں،گھر میں بند،رات سے کچھ نہیں کھایا،دیپالپور کی والدہ کی دہائی
دیپالپور:کرغستان میں زیر تعلیم طالب علم کی والدہ نے حکومت سے فوری طور پہ اسکے بیٹے کو محفوظ مقام پہ منتقل کرنے کی اپیل کی ہے،کیف الہادی کی والدہ کے جاری بیان کے مطابق اسکے بیٹے کے ہمراہ اسکی دو بھانجیاں بھی کرغستان میں زیرتعلیم ہیں۔کیف الہادی چوتھے سال کا طالب علم ہے، میری دو بھانجیاں بھی وہاں پڑھ رہی ہیں، ہمارے بچے گھروں میں بند ہو کر رہے گئے، کچھ کھا پی نہٰیں سکے، ہماری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ہمارے بچوں کی حفاظت کی جائے، جو بچے پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں انکو واپس لایا جائے، حکومت اس کے لئے کردار ادا کرے، بشکیک میں موجود طلبا کی واپسی کے لئے انتظامات کیے جائیں.
سوشل میڈیا پر بشکیک میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو رات گئے سے وائرل ہو رہی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے مقامی طلبا اور مصری طلبا کا آپس میں تصادم ہوا لیکن الزام پاکستانی طلبا پر لگا دیا گیا جس پر مقامی طلبا نے پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کر دیا، اس حملے میں درجنوں طلبا زخمی ہیں، حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ہیں،واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے ہیں،ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو ہراساں کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
بشکیک،پاکستانی طلبا کی مشکلات میں اضافہ، لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں
بشکیک میں میں ہنگامہ آرائی جاری، طلبا کی مشکلات بڑھ گئیں، ہاسٹلز میں محصور، پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں ہاسٹلز سے باہر پانی اور کھانا لینے بھی نہیں جاسکتے، پاکستانی لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں، طالب علموں کا کہنا ہے کہ، سفارتخانہ مدد نہیں کر رہا، حکومت سے بحفاظت واپسی کی اپیل کرتے ہیں،ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا گیا،لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں،مناس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شرپسند کرغز نوجوان بڑی تعداد میں موجود ہیں، ہمیں ہاسٹل اور رہائش گاہوں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے،پاکستان واپس جانے کے لئے ایئر پورٹ جانے والے غیرملکی طلبہ پر بھی حملے کیےجارہے ہیں۔ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہوسٹل خالی کردو۔ ہمارے ساتھی زخمی ہیں باہر بارش ہو رہی ہے ہم کہاں جائیں گے؟ ایمبیسی والے بھی تعاون نہیں کررہے۔دوسری جانب کرغزستان کے شہر بشکیک میں پاکستانی طلبا و طالبات سے ہاسٹل خالی کرا لئیے گئے ہیں، پاکستانی طلبا سامان اٹھائے کھلے آسمان کے نیچے حکومت کی مدد کے منتظر ہیں،طلبا کا کہنا ہے کہ ہم بے یارو مدد گار ہیں ہماری جلد ا ز جلد مدد کی جائے یہاں کے حالات نارمل نہیں ہیں، 24 گھنٹے سے اوپر ہو گیا حالات نارمل نہیں، ہماری مدد کی جائے تا ہم بحفاظت پاکستان پہنچیں،
اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ
طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان