حاملہ بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بے رحم شوہر گرفتار
صوابی کے تھانہ یارحسین کی حدود موضع سوڈھیر میں عامر خان نامی شخص نے زبانی تکرار پر طیش میں آکر اپنی بیوی مسماۂ (ث)پر لاتوں اور مکوں سے تشدد کیا شوہر کی تشدد سے بیوی کی حالت بگڑنے پر اُسے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیاگیا جہاں قبل از وقت جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ۔پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی دونوں بچے اللہ کو پیارے ہوگئے ۔مسماۃ (ث) کے بھائی عرفان سلیم ولد سلیم شاہ سکنہ تورڈھیر نے اپنے بہنوئی کے خلاف تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کروائی
۔
اس واقع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مقامی پولیس کو درندہ صفت کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا. ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ یارحسین راز محمد بمع پولیس ٹیم اے ایس آئی اکرم خان اور اے ایس آئی افتخار علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر خان سکنہ سوڈھیر کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف جرم 338c کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔مکینِ علاقہ نے مقامی پولیس کی بروقت کاروائی اور درندہ صفت ملزم کی گرفتاری کو سراہا۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا
لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک
واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار
ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ