حمزہ شہباز ، خواجہ آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج

0
98
ecp

لاہور ہائیکورٹ،الیکشن ٹریبونل ،لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کر دیئے گئے

این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا گیا،این اے 117 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار علی اعجاز نے عبدالعلیم خان کی کامیابی چیلنج کی ،این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو بھی چیلنج کر دیا گیا،پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار عالیہ حمزہ ملک کا حمزہ شہباز شریف کے خلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا، پی پی 152 لاہور سے ملک محمد وحید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا گیا،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار نعمان مجید نے الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا ،

این اے 71 سیالکوٹ سے لیگی رہنماء خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا، سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نےخواجہ آصف کی کامیابی چیلنج کی،این اے 75 ناروال سے ایم این اے انوار الحق چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا م پی پی 11 روالپنڈی سےایم پی اے عمران الیاس کی کامیابی نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا گیا، پی پی 48 سیالکوٹ سے ایم پی اے خرم خان ورک سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار ٹربیونل عرفان احمد نیازی نے درخواستیں وصول کیں ہیں،عطاء اللہ تارڈ , سیف الملوک کھوکھر سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹفکیشن چیلنج ہو چکے ہیں ،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Leave a reply