ہری پور۔ 24 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف اللہ اعوان کی خصوصی ہدایت پر خانپور میں عوام الناس کیلئے سہولت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں عوام الناس کی آگاہی کیلئے تشہیری مواد بھی رکھا گیا۔ سہولت کیمپ میں تحصیل خانپور کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام الناس کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ مختلف تربیتی ورکشاپس اور طلبہ کی داخلہ مہم اور اپریل سے جولائی تک ہوائی فائرنگ کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے پمفلٹ بھی رکھے گئے۔ سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف اللہ اعوان، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور مس گل بانو بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے خانپور میں سہولت مرکز قائم کر دیا

Latest from ہزارہ

سیلفی کا شوق ایک اور زندگی نگل گیا
صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں کڑمنگ ٹنل کے قریب سیلفی لیتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے

ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق
ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق تفصیل کے مطابق ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرگئی

این اے 15 سے الیکشن ہارنے والے جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفایت کا نواز شریف کو ہار تسلیم کرنے کی تلقین
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ این اے 15 پر شفاف الیکشن ہوئے ہے عوام نے اپنی مرضی

این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفیکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ
ا لیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی

ہزارہ موٹروے : دھند کے باعث حادثہ ،3 افراد جاں بحق
شدید دھند کے باعث ہزارہ موٹر وے پر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی