ہرنائی، کان میں دھماکہ 12 افراد کی موت، انکوائری کمیٹی تشکیل

0
86
harnai

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں کوئلے کے کان میں گیس دھماکے میں 12 افراد کی موت پر تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،

سیکرٹری معدنیات نے ہرنائی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تحقیقات مکمل کرکے تین روز کےاندر رپورٹ پیش کرے گی،ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر عتیق شاہوانی کمیٹی کی سربراہ ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں ڈی جی معدنیات عبداللہ شاہوانی، پی ایم ڈی سی کوئلہ کان کے انچارج انجینئر اسفندیار، مائنز لیبر کے کمشنر خلیل احمد اور محمد عاطف مائنز انسپکٹر شامل ہوں گے

ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکے کے بعد کان میں پھنسے 20 میں سے 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں،چار افراد زندہ بچ گئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں کان دھنس گئی تھی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیا تھااور فوری رپورٹ طلب کی تھی.وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کوئلہ کان میں قیمتی جانوں کےنقصان پردکھ کااظہار کیا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں، غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف دے گی

دوست ممالک امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے خواہاں ہے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں،وزیر خزانہ

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

فاطمہ بھٹو ماں بن گئیں، بیٹے کی پیدائش،نام بھی رکھ دیا

آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ہرنائی،کوئلہ کان حادثہ،اقعہ کی تحقیقات کرائی جائے،کوئلہ کانوں میں سخت حفاظتی پروٹوکول نافذ کریں،بلاول
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےہرنائی میں کوئلہ کان حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ المناک واقع کان کنی صنعت میں بہتر حفاظتی اقدامات کی فوری ضرورت کی یاد دہانی ہے،محنت کشوں کی حفاظت اور بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے،واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور کوئلہ کانوں میں سخت حفاظتی پروٹوکول نافذ کریں،پی پی پی کی زیر قیادت بلوچستان حکومت اِس طرح کے حادثات کو روک تھام کے لیے اقدام کرے،پاکستان پیپلز پارٹی تمام شعبوں میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے،

Leave a reply