توشہ خانہ کیس:عمران خان کل ذاتی حیثیت میں طلب

کبھی ایسا دیکھا 7 ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو؟
0
99
Imran Khan

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کرلی-

باغی ٹی وی:اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاورنے سماعت کی، دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 8 اپریل کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، آج ہائی کورٹ میں ہماری اپیل پرسماعت ہے۔

سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ ملزم کدھرہے؟ جس پر وکیل نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں گے، وکیل سعد حسن نے بتایا کہ دونوں گواہان عدالت میں شہادت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج،اجلاس ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہوگا

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دو دن سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ آپ کریمینل وکیل ہیں،7 ماہ سے کیس التوا کا شکارہے، کبھی ایسا دیکھا 7 ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو؟ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کر رہا ہوں، ساڑھے گیارہ بجے تک عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی عدالت میں جمع کروا دی گئی، بیرسٹر گوہر نے عدالت میں کہا کہ آج ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کی کازلسٹ کینسل ہو گئی ہے، ہماری استدعا ہے کہ ہفتے کا دن سماعت کیلئے مقرر کر دیں کیونکہ کل سارا دن ہائیکورٹ میں لگے گا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کل تک سماعت ملتوی کر رہے ہیں اور روز کی بنیاد پر سماعت سنیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت اور عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج آپ کی کوئی بات نہیں سن رہے کل دیکھا جائے گا،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ اس طرح نہیں کر سکتے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کو اسی مقصد کیلئے لایا گیا ہے ،آپ کے رویہ کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتا ہوں،وکیل شیر افضل مروت نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کہوں آپ کو بھی اسی کیس کیلئے لایا گیا ہے،بیرسٹر گوہر نے وکیل شیر افضل مروت کو کندھے پر تھپکی دے کے کورٹ روم سے جانے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل صبح گیارہ بجے تک سماعت ملتوی کر دیں ہم کل گیارہ بجے پیش ہو جائیں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی طبعیت ناسازی کی وجہ سے آج کی کاز لسٹ کینسل کردی گئی ہے، جس کے باعث توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت نہیں ہو سکے گی درخواست میں میں ٹرائل عارضی روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

Leave a reply