آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج،اجلاس ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہوگا

آئی ایم ایف نے 12 جولائی (آج) اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے
0
46
pm imf01

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 12 جولائی اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق کردی۔

باغی ٹی وی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ گزشتہ روز طے پایا اور آئی ایم ایف نے اب فنانسنگ فرق کے پلان کی منظوری دے دی ہے اس طرح آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہوگی آئی ایم ایف نے آج ہونے والےاجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر رضامند ہوگیا ہے اور وزارت خزانہ کے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پلان مان لیا ہے۔ جس کے تحت عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔ چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے بھی مدد ملے گی۔

سعودی عرب کی امداد کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

جس کے بعد آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کیے جائیں گے،آئی ایم ایف نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگی تھی۔ تاہم، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے 8 بلین ڈالر کی یقین دہانی کرائی تھی چین پاکستان کو 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے اسلام آباد دو بلین ڈالر ڈپازٹ میں رکھے گا، جب کہ بیجنگ کے کمرشل بینک ملک کو 1.5 بلین ڈالر فراہم کریں گے اس کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کو بالترتیب دو اور ایک ارب ڈالر فراہم کریں گے پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے 250 ملین ڈالر کے علاوہ ورلڈ بینک سے 500 ملین ڈالر بھی ملیں گے جنیوا کانفرنس کے دوران 350 ملین ڈالر کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ رقم بھی پاکستان آئے گی۔

ہم 75 برس میں خواتین کو مواقع اور حقوق فراہم نہیں کرسکے. وزیر اعظم

واضح رہے کہ دوست ممالک سے فنانسنگ کی شروعات ہوچکی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے ہیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں،وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 2 ارب ڈالرز جمع کرانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

معاہدے کو آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری ملتے ہی پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فوری طور پر جاری کر دیے جائیں گے، جبکہ بقیہ 1.8 ارب ڈالر نومبر اور اُس سے آگے فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

عمران خان توشہ خانہ کیس: ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ جمع کروانے کا حکم

آئی ایم ایف ڈیل میں پاکستان کی مدد پر امریکا کا ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے صحافی نےسوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سےڈیل میں امریکا نے پاکستان کی مدد کی ہے؟ میتھیو ملز نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدے کی پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔

مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم تجارت اور سرمایہ کاری کومضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تیکنیکی ذرائع سے رابطے جاری رکھیں گے جو ہمارے دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو آئندہ بہت محنت کرنا ہوگی تاکہ طویل المدت اقتصادی بحالی اور خوشحالی کی پائیدار راہ پر گامزن رہ سکے اور اس عمل میں ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بنیاد عوام سے عوام کے قریبی روابط پر ہے۔ اور ہم اپنی شراکت داری اور اقتصادی روابط میں توسیع کے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں،’پاکستان کے ساتھ ہمارے اقتصادی تعاون سے پورے خطے میں، آزاد اور خود مختار، مضبوط اور خوشحال ممالک پر مشتمل خطے کے ہمارے تصور کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہمارے تعلقات کی بنیاد احترام اور شراکت داری پر ہے۔

عمران خان توشہ خانہ کیس: ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ جمع کروانے کا حکم

Leave a reply