ہم 75 برس میں خواتین کو مواقع اور حقوق فراہم نہیں کرسکے. وزیر اعظم

0
47
PM Shehbaz Sharif

خواتین کے حقوق سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خواتین ملکی آبادی کا نصف سے زائد ہیں اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، ہم 75 برس میں خواتین کو مواقع اور حقوق فراہم نہیں کرسکے اور دوسری قومیں اس معاملے میں ہم سے آگے بڑھ گئیں جب کہ ہم ابھی تک سفر طے کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے دو ارب ڈالر دے کر ایک بار پھر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا لیکن ہم کب تک قرضے لیتے رہیں گے اور کب تک قرضوں کی زندگی بسر کرتے رہیں گے؟ یہ ایک چھبتا ہوا سوال ہے، ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج معاشی ترقی اور خوشحالی کا ہے، رونے دھونے سے کام نہیں چلے گا ایسا کریں گے تو تباہی ہمارا مقدر ہوگی، ہمیں ماضی میں جھانکنے کے بجائے ماضی سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی دینی ہے تو مردوں اور خواتین کو مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہوگا، یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کب تک آئی ایم ایف کے پاس جاتے رہیں گے، یہ قرضے اصل میں زنجیریں ہیں۔

Leave a reply