سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئر پرسن بشری انجم بٹ کی زیر صدارت ہوا
اجلاس میں چییئرپرسن قائمہ کمیٹی بشریٰ انجم بٹ کی جانب سے جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ہائیرایجوکیشن پر دباؤ دیکھنے میں آیا تا ہم چیئرمین ایچ ای سی نے تصدیق سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ الخیر ،پیمسٹ گلوبل جیسے اداروں کے پاس بچوں سے لیئے گئے فیسوں کی وصولی تک کا ریکارڈ نہیں ہے

سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے واپڈا یونیورسٹی کے پیش کردہ بل کی حمائیت کی گئی،بل ایچ ای سی اور وزارت تعلیم کی جانب سے پیش کیا گیا ،واپڈا یونیورسٹی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ،علیز انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ سائینس بل 2024 پر ایچ ای سی نے اعتراض کر دیا.ایچ ای سی چیئرمین نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں ، اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹشن ترمیمی بل 2024 موخر کر دیا گیا . پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور کے بورڈ رکن کی منظوری دی گئی.سینیٹر بشری انجم بٹ کی نامزدگی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بھیجی گئی تھی . وفاقی تعلیمی بورڈ کے ممبران کیلئے سینیٹر کاظم علی شاہ اور سینیٹر گردیپ سنگھ کے ناموں کی منظوری دے دی گئی

چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے بین کی گئی جامعات کے فارغ التحصیل 14000 بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ ہم کس طرح پچھلے بیک لاک کو ختم کر کے آگے بڑھ سکتے ہیں۔بچوں کی کوئی غلطی نہیں والدیں نے فیسیں بھری ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ایچ ای سی ایک ریگولیٹر کے بطور کام کرتا ہے۔میرا ایمان ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے بغیر کوئی بھی گورنمنٹ بہتر نتائج نہیں دے سکتی۔ہمارے پاس چارج کا کوئی اختیار نہیں، ہم زیادہ سے زیادہ این او سی واپس لے سکتے ہیں۔کچھ پبلک و پرائیویٹ سیکٹر جامعات نے گراس وائیلیشنز کیں۔الخیر، پمسیٹ اور گلوبل جیسے ادارے بچوں کی فیسوں کی وصولی تک کا ریکارڈ نہیں دے سکے۔ایسی جامعات کی ڈگریز کی کوئی ویلیڈیٹی نہیں ۔ پمسیٹ کے مالک نے غیر قانونی کیمپس سے 28 ہزار ڈگریاں بانٹ رکھی ہیں۔ ایچ ای سی پنجاب یونیورسٹی،قائد اعظم یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی کو جہاں تصدیق دیتی ہے وہاں ایسے بوگس اداروں کو کیسے تصدیق دے دیں۔ہم نے 2016 میں کہا ایک ٹیسٹ لے لیتے ہیں۔یہ جامعات اور سٹوڈنٹس دونوں انکاری ہو گئے۔کچھ کام کورٹس کے احکامات کی بھی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔ چیئرپرسن کمیٹی بشری انجم بٹ نے کہا کہ اگلی میٹینگ میں پرائیویٹ سیکٹر جامعات کے سپوکس پرسن میاں عمران مسعود کو بلا کر سن لیتے ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ میاں عمران مسعود کی اپنی یونیورسٹی پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ ان کی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر جامعات کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو بلوا لیں۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ 31 جولائی کو آئندہ کمیٹی اجلاس میں اس پر کھل کر بات ہو گی۔

چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی پر عدالت سے سٹے آرڈر لے لیا جاتا ہے، عدالت کو یونیورسٹی کے ایسے معاملات کو ٹیک آپ ہی نہیں کر نا چاہیے ۔اب ایک اور اصطلاح آ گئی پرو وائس چانسلر ۔ایکٹنگ وی سی ،وی سی نہیں ہوتا ،اسے پرو وی سی کا عہدہ دے دیا جاتا ہے ،اب جو ایکٹنگ وی سی ہوتے ہیں وہ پرو وی سی کے لیے کوششیں شروع کر دیتے ہیں .صوبائی حکومتیں 6 مہینے پہلے ہی وی سی کی تعیناتی کے لیے اقدامات شروع کر دیں ۔

کمیٹی اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے جعلی ڈگریوں کے اجراء کو روکنے کے لیے سخت نگرانی کی جانی ہوگی . جعلی ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، یونیورسٹیوں کو متاثرہ طلباء کو مالی طور پر معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ کمیٹی نے ایچ ای سی پر زور دیا کہ وہ جعلی یونیورسٹیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے .

5000 سے زائد طلباء کی ایچ ای سی کے پہلے لرننگ اسکلز اسسمنٹ ٹیسٹ میں شرکت

منشیات اور تمباکو کا استعمال ،ایچ ای سی پالیسی 2021 کا نفاذ زیر غور

ایچ ای سی نے 18تعلیمی اداروں کو نئے داخلے کرنے سے روک دیا

ایچ ای سی کی جانب سے طالبہ کی ڈگری تصدیق میں تاخیر ،صدر مملکت برہم

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Shares: