ہائے مہنگائی،ارکین اسمبلی کے الاونسز میں اضافے کی قرارداد منظور

0
27
punjab assambly

ہائے مہنگائی،ارکین اسمبلی کے الاونسز میں اضافے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا.

اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کی ،خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد چناب کلب میں ایم پی ایز کو مستقل رکنیت کے لیٹر بھیجے گئے بعد میں وہ لیٹر جعلی نکلے اور ہمیں ممبر شپ دینے سے انکار کیا گیا،ظہیر چودھری نے کہا کہ یہ پرائیویٹ پبلک کلب ہے، 8 سال پہلے جو ممبر تھے ان کر مستقل کیا گیا تھا،ممبران کا گریڈ 22 ہوتا ہے، گریڈ 17والوں کی ہو سکتی ہے تو ان کی کیوں نہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہمارے دور مین ایشو ہوا تھا تو ہم نے حل کرایا تھا،اب جو ہیں ان کا بھی مسئلہ حل کرائیں

پنجاب اسمبلی اجلاس میں مزدور طبقے کے بچوں کے تعلیمی وظائف سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نےمزدور کی کم سے کم اجرت 17 ہزار 500روپے مقرر کی ،ویجز ایکٹ 2019 کے تحت اجرت میں خواتین اور مرد میں تفریق غیر قانونی ہے،مزدور طبقے کے بچوں کے کیے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ سے 65 اسکول قائم کیے گئے ہیں،

پنجاب اسمبلی اجلاس ، مختلف بلز منظور کرلیے گئے ایوان نے راشد لطیف خان یونیورسٹی کا بل پاس کر لیا بل مومنہ وحید کی جانب سے پیش کیا گیا ،پنجاب کمیونٹی سیفٹی طریقہ کار صحت اور اسپورٹس کلب بل بھی منظور کر لیا گیا بل خدیجہ عمر کی جانب سے پیش کیا گیا،پنجاب اسمبلی نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل پاس کر لیا بل عظمیٰ کاردار کی جانب سےپنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ،پنجاب اسمبلی نے یونیورسٹی آف لاہور کا ترمیمی بل متفقہ طور پر پاس کر لیا ترمیمی بل میاں محمد شفیع نے پیش کیا ،پنجاب اسمبلی میں دی نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس ترمیمی بل پیش کر دیا گیا،بل کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے دو ماہ میں رپورٹ مانگ لی گئی ،پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت ا سٹیڈیز ترمیمی بل پیش کیا گیا ،بل کو متعلقہ کمیٹیوں کےسپرد کرکے 2 ماہ میں رپورٹ مانگ لی گئی

پنجاب اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کی طرف سے ارکین اسمبلی کے الاونسز میں اضافے کی قرارداد منظور کر لی گئی ،ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین کا کہنا تھا کہ ارکین اسمبلی کے الاونسز میں اضافہ کیا جائے، ڈینگی اور دیگر الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے،مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے اس لیے الاؤنس بڑھا جائے،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پی آئی اے کے کرائے 3 سے چار گُنا پڑھ چکے ہیں،وزیر قانون فنانس ڈویژن سے بات کریں اور اراکین کے الاؤنس میں اضافہ کرایا جائے،

پنجاب میں راولپنڈی جم خانہ کلب کو آئی ٹی ٹاور بنانے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی. اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی جم خانہ کلب کو بند کرنے پر برہم ہو گئے، پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کلب کو قائم رکھنا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کلب کا دورہ کیا ،کمشنر راولپنڈی اگر جم خانہ کلب کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس سےحکومت کا کوئی تعلق نہیں، سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر قانون فنانس ڈویژن سے بات کریں اور ارکین کے الاؤنس میں اضافہ کرایا جائے ہم نے معاملے کو اب ٹیک اپ کر لیا ہے،یہ قرارداد اس کمیٹی کو بھیجی جائے جس کی سربراہی میں کرتا ہو،کمشنر راولپنڈی کو بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کریں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

چینی کی قیمت کم ہوجائے گی، جمشید اقبال چیمہ نے سنائی خوشخبری

عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے .عظمیٰ بخاری

Leave a reply