حزب المجاہدین کے جنید صحرائی سرینگر انکاؤنٹر میں دیگر دو ساتھیوں سمیت شہید

0
63

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں منگل کے روز سری نگر میں ایک مقابلے میں ممتاز کشمیری علیحدگی پسند رہنما تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی شہید ہو گئے ۔

جنید صحرائی حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈروں میں سے ایک تھے۔غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق حزب کے ایک اعلیٰ کمانڈر غازی حیدر بھی شہید ہوئے ہیں۔جنید صحرائی عرف ظفر الاسلام سری نگرکے علاقے برزلہ کے رہائشی تھے اور حزب المجاہدین جموں وکشمیر کے نئے مقرر کردہ ڈپٹی چیف کمانڈر تھے۔

سری نگر کے نواکدال علاقے میں 18 مئی کو درمیانی شب ہونے والی اس مقابلے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک کانسٹیبل ہلاک ہوگیا جب کہ ایک اور پولیس اہلکار ، ایک سی آر پی ایف جوان اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے ان دونوں مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا جہاں مجاہدین نے پناہ لی تھی۔

پرانے شہر سری نگر کے علاقے نواکدل میں کنی مزار کے مقام پرمیں پولیس ،سی آر پی ایف اور عسکریت پسندوں کے مابین رات 2بجے کے قریب شدید جھڑپ کاآغاز ہوا۔ خیال کیا جارہا تھا کہ علاقے میں حزب المجاہدین کے معروف حریت پسند کمانڈر جنید صحرائی اور حزب کے اعلیٰ کمانڈر غازی حیدرآپریشن میں گھیرے میں ہیں۔علاقے میں کچھ نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو بھی کیا۔صبح سحری کے وقت فائرنگ رک گئی،لیکن اس کے بعد دوبارہ مقابلے کا آغاز ہوگیا۔

سری نگر شہر میں آخری مقابلہ اکتوبر 2018 میں ہوا تھا ، جب لشکر طیبہ کے کمانڈر بنگرو ایک ساتھی سمیت شہید ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے نواکدل میں کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پرپہنچی تو عسکریت پسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ شروع ہو گئی ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بھی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر سری نگر میں فون اورموبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

 

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 20دنوں کے دوران وادی کشمیر اور جموں کے علاقے میں 200سے زائد کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران ہندوستانی فوجیوں نے 10کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔ اسی دوران 13افراد کو گرفتار کیا گیا۔سیکورٹی فورسز کے 9اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔ یہ آپریشن زیادہ تر سرینگر ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، گاندربل ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام ، رمبان ، کشتواڑ ، ڈوڈا ، راجوری ، پونچھ ، سمبا ، کٹھوعہ اور جموں خطے کے دیگر مسلم علاقوں میں کیے گئے ۔لاکھوں مالیت کی املاک کی توڑ پھوڑ کے علاوہ ، فوج ان پرتشدد محاصرے اور تلاشی کارروائیوں کے دوران باشندوں کو ہراساں اور دہشت زدہ کرتی ہے ، جو کورونا وائرس پھیلنے کی ایک وجہ بھی بن رہے ہیں۔

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

Leave a reply