حکومت نےمعاہدہ تو ڑا تو کیا ہوگا؟ تحریک لبیک کے نئے سربراہ نےدبنگ اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک کے نومقرر امیر اور علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے اپنے والد کی قبر پر حاضری کے بعد کہا ہے کہ حکومت کا ہمارے مجلس شوریٰ کے تین ممبران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے،اگر حکومت کوئی رو گردانی کرتی ہے تو ہم مجلس شوریٰ کا اجلاس بلا کر فیصلہ کریں گے۔یہ اجلاس قبل از وقت بھی بلایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو صدمہ ہمیں پہنچا وہ صرف ہمارا دکھ نہیں ہے یہ پوری امت کا غم ہے،انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کی بات کی ،کشمیر کا مسئلہ ہو،فلسطین کی بات ہو یا کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا تو ایک انسان تڑپ اٹھتا تھا وہ انسان خادم حسین رضوی تھا۔میں امیر بنا نہیں مجھے امیر بنا دیا گیا ہے،مجھ پر بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔میں اللہ سے دعا کرتا ہوں مجھے ہمت اور طاقت دے،پاکستان کا مطلب کیا ہمارا دستور ہے ہم اسی پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے.
مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے داتا دربار میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔قرآن خوانی میں مولانا خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور امیر تحریک مولانا سعد حسین رضوی، مولانا انس حسین رضوی، مولانا عبدالستار سعیدی، مولانا ظفر محمود آف برطانیہ، رکن شوری و امیر کراچی مولانا رضی حسینی، صاحبزادہ عبدالمصطفی، پیر سید سرور شاہ، رکن شوری مولانا غلام عباس، چیٰرمین روئت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، امیر کشمیر مولانا عبدالغفور اور خیر پختوانخواہ کے امیر ڈاکٹر شفیق امینی سمیت کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
اس سے قبل جب جامع مسجد داتا دربا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ میں خادم حسین رضوی مرحوم کے رسم قل خوانی میں .حافظ سعد رضوی نو امیر تحریک لیبک پاکستان پہنچے تو وہاں ع تحریک لبیک کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود ہیں. لوگوں میں جوش اور ولولہ پایاگیا. وہاں پر موجود قائدین اور شرکا نے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانا شروع کردیے.