باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کر دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نغمہ جاری کر دیا گیا ہے
A tribute to our martyrs, our heroes, on the eve of #Defence & Martyrs’ Day.#ہرگھڑی_تیارکامران_ہیں_ہم
#OurMartyrsOurHeroes https://t.co/psf6t1tR57— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 5, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہدا، ہمارے ہیرو ہیں، ہرگھڑی تیارکامران ہیں ہم، پاکستان کی مسلح افواج کادفاع وطن سےعزم،
واضح رہے کہ ملک بھر میں 55 واں یوم دفاع پاکستان کل 6 ستمبر بروز اتوار کو ملی جوش و خروش ، قومی جذبے اور پروقار طریقے سے منایا جائیگا جبکہ شہداء کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی اور مساجد میں بھی قرآن خوانیوں کا اہتمام کیاجائیگا ۔
یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیاجائیگا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت نشان حیدر پانے والے شہداء افواج پاکستان کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔
یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے جب بزدل بھارتی افواج نے مغربی پاکستان کے محا ز پر جنگ چھیڑی اور اچانک لاہور پر حملہ کر دیا ۔ اس موقع پر پاک افواج کے جوانوں نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرتے ہوئے دشمن افواج کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کی کئی نسلیں اسے یاد رکھیں گی۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا جائیگا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ملک کی سلامتی ، دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے ،عوامی خوشحالی ، قومی فلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔ اس موقع پروفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21،21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہدائے افواج پاکستان کی آخری آرام گاہوں پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اور پھولوں کی چادریں چڑھاتے ہوئے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔اسی نوعیت کی دیگر تقریبات جنگ ستمبر کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگاروں پر بھی منعقد کی جائیں گی جن میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کے علاوہ سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات اور عوام الناس بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے
یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش
پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج