ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل

0
28

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لئے جائیں گے ،قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا ،ٹیسٹ میں لینجز، موڈیفائیڈ پلنک اور پش اپس شامل ہوں گے

برپیز ، باڈی اسکواٹس اور جمپنگ اسکواٹس فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے،مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں کے لئے جائیں گے ،پہلے روز 15 کھلاڑیوں کے ویڈیو ٹیسٹ لئے جائیں گے

ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے کھلاڑیوں کو ایک ایک منٹ کی ویڈیو بناکر بھجوانے کا کہا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے پر کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کا ٹریننگ پلان دیں گے ۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے صوبائی کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ۔ٹرینرز اپنی رپورٹس تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔لاک ڈاون کے باوجود قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی مجموعی فٹنس برقرارہے۔

ٹرینرز اور صوبائی کوچز نے محدود مواقعوں کے باوجود کھلاڑیوں کی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق،، بابر اعظم، سرفرازاحمد کا فٹنس لیول بہترین ہے ۔ اظہر علی ، اسد شفیق، محمد عباس کا فٹنس لیول بھی عمدہ ہے ۔ عماد وسیم ، حسن علی اور محمد عامر کے فٹنس لیول میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔

صوبائی ٹرینرز اپنی رپورٹس تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اپنی رپورٹ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔

 

 

قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغازہوگیا

Leave a reply