ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

رواں ماہ کے دوران ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔ پاکستان میں گاڑیوں کے حوالے سے سب سے بڑی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق تمام ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 5 ہزار روپے کے اضافے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے تک جاپہنچی ہے۔ سی ڈی 70 کی پرانی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے تھی۔ جاپانی برینڈ ایٹلس ہونڈا کی دوسری مشہور ترین موٹر سائیکل سی جی 125 کی بات کی جائے تو اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل سی جی 125, 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے میں دستیاب تھی۔ اسی طرح ہونڈا سی جی 125 ایس ای 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
اس کے علاوہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 60 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 7 ہزار 400 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 900 روپے تک جاپہنچی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پہلی اپریل 2023 سے ہوگا۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں 7 ہزار سے 25 ہزار تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments are closed.