ہاف مون تکہ سموسہ مزیدار اور لذیذ ریسیپی

0
26

ہاف مون تکہ سموسہ
سموسے کا کور بنانے کے اجزاء:
میدہ ایک کپ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
اجوائن پاو چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
فلنگ کے لیے اجزاء:
چکن قیمہ سو گرام
پیاز چھوٹا ایک عدد چوپ کر لیں
تِکہ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
اُبلا آلو ایک عدد چھوٹا اگر بڑا ہو تو آدھا
ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
تیل ایک کھانے کا چمچ
کوئلہ ایک ٹکڑا
ترکیب:
چکن قیمہ میں تکہ مصالحہ اور نمک ملا کر پاو کپ پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں قیمہ گل جائے تو پانی خشک کرکے بُھون لیں اب اس قیمے میں پیاز ہرا دھنیا ہری مرچ اور اُبلا ڈال کر مکس کر لیں اور کوئلے کا دھواں دے کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب اس دوران آپ سموسے کا کور بنا لیں تھوڑے سے پانی میں میدہ نمک اجوائن اور تیل ڈال کر مکس کرلیں اور نرم۔ڈو بنا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر پیڑے بناکر بیل لیں اور ایک طرف قیمہ کے مکسچر کی فلنگ کر کے فولڈ کر لیں پھر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے گرم گرم سموسے چٹنی کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply