قائد جمعیت، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کر دیا ہے،سابقہ حکمرانوں کا ایجنڈا اسرائیل اور یہودیوں کا تھا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بتا دیا تھا یہ شخص ملک دشمن ہے ،ملک دشمن عناصر آج پی ٹی آئی کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں ،پی ٹی آئی چھوڑنے والوں پر طنز ، 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ اٹھانے والے اور ان کے سرپرست ہمیں معلوم ہیں، سوشل میڈیا پر جلسڑیاں کرنے والوں کو ہم نے بے نقاب کیا، پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر موم بتی مافیا اوراسرائیل رو رہا ہے فرینڈ آف اسرائیل کمیٹی کے ارکان عمران خان کی حمایت میں رو رہے ہیں پاکستان کی مخالفت میں ڈی پورٹ خاتون بھی ایک شخص کی حمایت کر رہی ہے اگلے الیکشن اور اس کے بعد بھی پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کرایا جائے گا
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اتنی گر چکی کہ اس کو اگلی حکومت کیسے اٹھائے گی یہ ایک چیلنج ہے، پاکستان اسوقت معاشی بحران سے دوچار ہے، اس حالات میں جو بجٹ پیش کیا گیا، وفاقی بجٹ اس کو متوازن قرار دیا گیا، معیشت کی بحالی ہمارا ہدف ہو گا، ہم حکومت کی کاوشوں کی سمت اس جانب موڑ دیں جہاں جلد سے جلد عام آدمی کو ریلیف مہیا کیا جا سکے
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار