عمران خان نے عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کردیا
عمران خان نے عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کردیا
سابق وزیر اعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ” آج میں نے ایک عالمی ریکارڈ توڑا ہے، ظاہر ہے کہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں عدالت میں پیش ہوکر، جوکہ اپنی نوعیّت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس میں قتل اور دہشتگردی سے لیکر بغاوت تک کے مقدمات شامل ہیں۔”
آج میں نے ایک عالمی ریکارڈ توڑا ہے، ظاہر ہے کہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں عدالت میں پیش ہوکر، جوکہ اپنی نوعیّت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس میں قتل اور دہشتگردی سے لیکر بغاوت تک کے مقدمات شامل ہیں۔
کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب میں نیب کی حراست میں تھا تو مزید 9 فوجداری…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 8, 2023
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ "کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب میں نیب کی حراست میں تھا تو مزید 9 فوجداری مقدمات مجھ پر تھوپ دیے گئے۔ قانون کی حکمرانی، جس کا میں (ہمیشہ سے قائل ہوں اور) احترام کرتا آیا ہوں، کے پیشِ نظر میری ہرممکن کوشش ہے کہ اپنے خلاف قائم 150 (جعلی) مقدمات میں سے کسی ایک کی بھی عدالتی پیشی چھوٹ نہ پائے۔”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
عمران خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ "اس سطح کی انتقامی کارروائیوں سے امپورٹڈ حکومت کی ساکھ ہی پوری طرح خاک میں نہیں مل گئی بلکہ اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہمارے خلاف اس سفاکیّت اور فسطائیت کا واحد مُحرِّک یہ ہے کہ مقتدر گروہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں شکستِ فاش سے خوفزدہ ہے۔” جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اپنے مخالفین کو جبر و انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جس ڈھٹائی اور بےشرمی سے قانون پامال کیا جارہا ہے بدقستمی سے وہ خود ہمارے نظامِ عدل کیخلاف ایک بھیانک فردِ جرم ہے، آزاد جمہوری معاشروں میں تو شہریوں کے بنیادی حقوق کی یوں پامالی کا تصور تک ممکن نہیں۔”