دہشت گردی کا خدشہ ؟ میں نہیں جاوں گا،آپ کوئٹہ جلسےمیں شرکت کریں ،بلاول بھٹوکی جیالوں کونصیحت

0
48

گلگت/کوئٹہ:میں نہیں جاوں گا،آپ کوئٹہ جلسےمیں شرکت کریں ،بلاول بھٹوکی جیالوں کونصیحت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جیالوں سے کہا کہ میں خود توجلسےمیں نہیں جاوں گا البتہ آپ ضرور جائیں

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ویڈیوپیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک کوکامیاب بنانے کےلیے کوئٹہ جلسے میں ضرور شرکت کریں‌

 

 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں عوام اور جیالوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے

یاد رہےکہ کوئٹہ جلسے میں نہ جانے کے حوالے سے خدشات پائے جارہے تھے کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلی ہیں ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ بلاول کراچی پولیس واقعہ کے بعد کچھ پریشان ہیں اوروہ نہیں چاہتے کہ اب وہ ن لیگ کی سیاست کوپیپلزپارٹی کی روح سے زندہ کریں

دوسری طرف سیکورٹی اداروں کی طرف سے وارننگ جاری کردی گئی ہےکہ بھارتی ایجنٹ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے داخل ہوچکے ہیں

Leave a reply