آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا صحافیوں اور پولیس کے درمیان تعلقات سے متعلق ورکشاپ سے خطاب
ورکشاپ میں زونل ایس پیز ,تمام تھانوں کے محرران اور ایس پیز کے ریڈرز نے شرکت کی.
پولیس اور میڈیا تعلقات کے حوالے سے یہ منفرد کورس پارلیمنٹری کمیشن فار ہیومن رائٹس کی جانب سے ورکشاپ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئی۔ میڈیا کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے. سئنیر افسران میڈیا کے دوستوں سے ملنے والی اطلاعات پر خود کاروائی عمل لائیں. اچھا کام کریں گے تو اللہ پاک کی ذات مدد کرے گی.کسی بھی صحافی کو کوئی مسلۂ درپیش ہو تو فوری حل کروائیں.
تمام افسران عوام اور صحافیوں کے ساتھ اچھا اور مثالی رویہ رکھیں. یاد رکھیں پبلک ہی اپ کی باس ہے ان کے معاملات کے حل کو یقینی بنائیں. یہ مت بھولیں کہ عوام کے ٹیکس سے ہی آپکی تنخواہیں اور وردی دی جا رہی ہے۔ صحافی عوام کی آواز ہیں ، انہیں عزت دیں. آئی جی اسلام آباد نے پولیس اور صحافی کے درمیان تعلقات کے بارے میں کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئیے۔ میڈیا اور پولیس کے درمیان خلیج کم کرنے کے لیے ایسے کورسسز آئیندہ بھی منعقد کئیے جائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد