آئی جی پنجاب کو آخری موقع جواب جمع کروائیں، ورنہ، لاہور ہائیکورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ملزم انسپکٹرز کی محکمانہ ترقی کے معاملہ پر درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا ،جسٹس امیر بھٹی نے انسپکٹر رضوان قادر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ محکمہ نے ہمارے ہم عصر دیگر انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر تقرری کر دی ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمہ میں نامزد ہونے پر محکمہ نے ترقی کے احکامات جاری نہیں کیے،

راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ محکمہ کی جانب سے ترقی کے احکامات جاری نہ کرنا امتیازی سلوک ہے، جس پر عدالت نے دوران سماعت حکم دیا کہ آئی جی پنجاب جواب داخل کروائیں، عدالت آئی جی کو آخری موقع دے رہی ہے ورنہ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

عدالت نے درخواست پر سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی

زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنیوالے ہو جائیں خبردار، آئی جی پنجاب کا بڑا حکم آ گیا

Shares: