قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت

0
36
ihc

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ تین ماہ کی سزا بہت کم ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل مسجد کے احاطے میں قلفیاں بیچنے والے پر سرکاری زمین پر قبضے کے الزام کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے کہا فرمان اللہ کو سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے 3 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، ہمیں دو دن سےفیصلے کی مصدقہ کاپی فراہم نہیں کی جارہی جب کہ ہماری استدعا ہے کہ سزا کا حکم معطل کردیا جائے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ الزام ہے کہ ریڑھی لگائی اور دیگر ریڑھیاں بھی لگوائی جب کہ ان پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے اور آپ صرف قلفی کا بتا رہے ہیں، لہٰذا تین ماہ کی سزا تو پھر بہت کم ہے، اسے زیادہ ہونی چاہئے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں ہے، عدالت کی معاونت کروں گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟ آپ کے گھر کے آگے کوئی ریڑھی لگا دے تو وہ جرم نہیں ہے؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ بھتے پر دہشت گردی بھی لگتی ہے، یہ نہ ہو کہ پھر وہ بھی لگ جائے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ بھتہ خوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں آکر آج تک کسی نے کہا ہے کہ الزام سچا ہے۔

Leave a reply