توشہ خانہ کیس؛ عدالت سے باہر نکال دینگے. جج ہمایوں دلاور

0
42
tosha imran

چیئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور عمران خان کے وکیل پر غصہ ہوگئے جبکہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں لاور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی ہے، جب عدالت نے استفسار کیا کہ کیا توشہ خانہ کیس کے گواہ آئے ہوئے ہیں؟ اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں گواہ آئے ہوئے ہیں۔ جج ہمایوں دلاور نے انہیں جواب دیا کہ میری گزارش ہےکہ امجد پرویز آپ ابھی بیٹھ جائیں، سوال سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث نے پہلے گواہ وقاص ملک پر جرح شروع کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ الیکشن کمیشن سے کب وابستہ ہوئے؟ اس پر وقاص ملک نے جواب دیا کہ میں بطور الیکشن آفیسر 2006 میں الیکشن کمیشن سے منسلک ہوا تھا اور مئی 2023 میں این آئی ایم ٹریننگ جوائن کی تھی۔

جبکہ خواجہ حارث نے پوچھا کہ آپ نے شکایت پرکب دستخط کیئے؟ گواہ وقاص ملک نے کہا کہ شکایت کمپیوٹر سے نکالی گئی، ویری فیکیشن خود ہی نکلی، شکایت کی ویری فیکیشن اکتوبر2022 میں کی گئی اور تمام تفصیلات شکایت دائر کرنے سے قبل پڑھی تھیں۔ جبکہ دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ وقاص ملک سے شکایت کے ساتھ دائر بیان حلفی سے متعلق سوال کیا جس پر گواہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی دائر شکایت کے ساتھ بیان حلفی لگایا ہوا ہے اور 8 نومبر 2022 میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کے بولنے پرجج ہمایوں دلاور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ہیں؟ نہیں تو نہ بولیں، اب آپ بولے تو آپ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔ عمران خان کے وکیل نے جرح کے دوران گواہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ میرے مطابق آپ نے دائر شکایت کرتے وقت حلف لیا اور جھوٹ بولا، البتہ آپ وکیل امجد پرویز کو کیوں دیکھ رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ یہ کیس ہی جھوٹاہے، یہ لوگ ہی جھوٹے ہیں، ساتھ ہی جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کو جرح کے دوران بولنے سے روک دیا۔

Leave a reply