چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن کی اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت
0
47
pti

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے –

دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے بھی جانا تھا، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،معاون وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری لاہور جبکہ فیصل چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن آنے کا کہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-

دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

واضح رہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی،اسی دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی جاری کیا۔

300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

رواں برس 10 جنوری کو الیکشن کمیشن اسی معاملے میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھےالیکشن کمیشن ، توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب مسترد کرچکا ہے عمران خان نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں بھیجا گیا نوٹس آئین کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی بلکہ ای سی پی کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

Leave a reply