سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک ریاض کے ذریعے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے این آر او مانگا تھا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دعوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے کیا غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ عدم اعتماد ووٹنگ سےچند ہی روز قبل عمران خان نےآصف زرداری سے بذریعہ ملک ریاض رابطہ کیااور التجا کی این آر او کے لیے، درخواست کی گئی کہ پیپلز پارٹی عدم اعتماد ووٹنگ کا حصّہ نہ بنے! آصف زرداری کیطرف سے واضح انکار کر دیا گیا یہ اُنہی دنوں کی بات جب آخری گیند تک لڑنے کے دعوے تھے-
عدم اعتماد ووٹنگ سےچند ہی روز قبل؛عمران خان نےآصف زرداری سےبذریعہ ملک ریاض رابطہ کیااور التجا کی این آر اوNROکےلیے!!! درخواست کی گئی کہ پیپلزپارٹی عدم اعتماد ووٹنگ کا حصّہ نہ بنے! آصف زرداری کیطرف سے واضح انکار کر دیا گیا!!!
یہ اُنہی دنوں کی بات جب آخری گیند تک لڑنے کے دعوے تھے
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) April 23, 2022
عمران خان کے خلاف اپوزیشن اتحاد نے تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے دوسرے روز جمع کروائی گئی تھی عمران خان نے آخری گیند تک کھیلنے کا اعلان کیا تھا عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے دھمکی آمیز خط کو بیرونی سازش قرار دے کر ڈپٹی سپیکر نے عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا جس کے فوری بعد عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا تھا-
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکیجانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف
تاہم اسی روز سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اپوزیشن جماعتوں نے درخواست کی جس پر مسلسل پانچ روز سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا اور عمران خان کے تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا سپریم کورٹ کے حکم پر اسمبلی اجلاس ہوا اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی جس کے بعد عمران خان سابق وزیراعظم ہو گئے –
سابق امریکی سفیر اسد مجید نے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے وضاحت جاری کر دی
عدم اعتماد کی کامیابی سے قبل اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں کہ انک ے خلاف مقدمات نہ بنائے جائیں لیکن اب کسی قسم کا این آر او نہیں دیا جائے گا عمران خان جب وزیراعظم تھے تب وہ یہ کہتے تھے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا لیکن اب غریدہ فاروقی کے دعوے کے مطابق عمران خان نے خود این آر او مانگا-








