اختیارات کے غلط استعمال پر کیوں نہ ایف آئی اے حکام کو جرمانہ کیا جائے ؟عدالت
![islamabad highcourt](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/05/2002238-IslamabadHighcourtFile-1582725337-326-640x480-640x430-1.jpg)
اختیارات کے غلط استعمال پر کیوں نہ ایف آئی اے حکام کو جرمانہ کیا جائے ؟عدالت
تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کی پڑوسی کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کر لیا
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بتائیں اختیارات کے غلط استعمال پر کیوں نہ انہیں جرمانہ عائد کیا جائے ؟ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اوروفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ایک شریف بزرگ جوڑے کو ایف آئی نے ہراساں کیا بتائیں کیا یہ کیس کسی بھی صورت پیکا کے تحت آتا تھا آپ یہ ہی پوچھ لیتے کہ وہ کون سا مواد ہے جو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوا آپ نے انکوائری کر کے نوٹس جاری کر دیا آپ کو انکوائری کرنے کی ہدایات کس نے دی تھیں کیوں نہ تفتیشی افسراورانکوائری کا حکم دینے والے کو مثالی جرمانہ کیا جائے
ایف آئی اے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اس واقعے سے سبق سیکھا ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے یہ سبق آئندہ کبھی نہیں بھولے گا ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ فریقین کے مابین معاملہ حل ہو گیا ہے اس لیے معاملہ نمٹا دیا جائے عدالت نے مزید سماعت 28 جون تک کیلئے ملتوی کر دی
واضح رہے کہ شہری راجہ عبدالرحمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کنول شوزب نے درختوں کی کٹائی کی شکایت کرنے پرگھرمیں داخل ہوکرمیری اہلیہ کو زدوکوب کیا،اہلیہ کا موبائل فون توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،تھانہ شالیمار کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی ،عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا تھا . دوسری طرف اندراج مقدمہ کیس میں عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدعی کوئی شواہد پیش نہ کر سکا۔
کنول شوذب اسلام آباد ہائی کورٹ میں رو پڑیں-
صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ
صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار