اختتام کی ابتدا شروع ہو چکی، پاک فوج کے ترجمان کا بھارت کو دبنگ پیغام
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ایک بار پھر کھل کر کشمیریوں کی حمایت میں آ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نہ صرف کشمیریوں کی تحریک کی حمایت کی بلکہ بھارت کو بھی پیغام دے دیا کہ اب کشمیر پر قبضے کے اختتام کا وقت آ گیا ہے.
Brave Kashmiris are putting up resistance under siege. Clashes between valiant freedom fighters & Indian occupation forces on the increase. Indian soldiers are getting killed / injured.
It’s beginning of the end, end of Indian state terrorism, occupation, IA.
We are with you…🍁— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 4, 2019
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بہادر کشمیری محاصرے کے اندر بھی مذاحمت کر رہے ہیں اور بھارتی قابض فوج اور حریت پسندوں کے درمیان کلیشز ہو رہے ہیں ،عسکریت پسندوں کی طرف سے بھارتی فوجی مارے جا رہے ہیں، زخمی کئے جا رہے ہیں .
بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اختتام کی ابتدا ہے اور اختتام ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اور قبضے کا ، ن شاء اللہ
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھرکشمیری قوم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں.
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کرفیو کو 93 روز ہو چکے ہیں، بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔