آئی ایم ایف کے پاس جانے سے روپے کی قدر کم ہوئی،شوکت ترین کا اعتراف

0
26
آئی-ایم-ایف-کے-پاس-جانے-سے-روپے-کی-قدر-کم-ہوئی،شوکت-ترین-کا-اعتراف #Baaghi

آئی ایم ایف کے پاس جانے سے روپے کی قدر کم ہوئی،شوکت ترین کا اعتراف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے روپے کی قدر کم ہوئی روپے کی قدر کم ہونے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں غذائی اجناس مہنگی ہوئیں پاکستانی کسان کو بھی عالمی منڈی کے حساب سے قیمتیں ملنی چاہیے غذائی اجناس کی درآمد کی وجہ سے ہم عالمی مارکیٹ سے منسلک ہو گئے ماضی میں زراعت پر توجہ ہی نہیں دی گئی ہم زرعی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں کرونا نے باعث زرعی پیداوار کم ہونے سے بھی کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوئیں ہم کسان سے ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کریں گے اس ماہ سے ہم ٹارگٹڈ سبسڈیز دیں گے آٹے، چینی، گھی اور دالوں کے لیے کیش سبسڈی دیں گے سبسڈی سے نچلے طبقے کے چالیس فیصد عوام استفادہ کریں گے ہم وئیر ہائوس اور فوڈ مال بنائیں گے کسان کو خریدار سے براہ راست ملایا کر آڑھتی کا کردار ختم کریں گے آئندہ چند دن تک آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی قیمتوں کا بڑھنا ایک بتدریج عمل ہے ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ چند سال سے لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی آمدن بڑھا کر لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ کرنا ہے

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان

آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق اہم فیصلے، شوکت ترین نے سنائی خوشخبری

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا حکومتی پالیسییوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا چینی کپاس ایمپورٹ ہو رہی ہے عمران مافیا کی خوش قسمتی کہ ملک کی ساری امپورٹ عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران صاحب کے "وژن” کے عین مطابق ہے حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے عمران صاحب کے "وژن” سے پہلے ہی چینی ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جا چکا ہے عمران صاحب کے "وژن” کے مطابق گندم اور چینی امپورٹ میں وہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایل این جی میں کھیلا گیاسستی ایل این جی جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں سستا آٹا جب ملے تو نہ خریدو، مہنگا خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں سستی کپاس جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں جان بوجھ کے تب چیزیں لی جاتی ہے جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو جان بوجھ کر تاخیر کرو، مہنگے داموں امپورٹ کرو اور پھر وزارتوں کی سرزنش کے ڈرامے؟گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے

Leave a reply