پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے با صلاحیت مقبول ترین اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ وہ شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار بامسی کے بہت بڑے مداح ہیں۔

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں نے جہاں تمام پاکستانی عوام اور معروف شخصیات کو اپنی سحر میں جکڑ لیا ہے تو وہیں رانجھا رانجھا کر دی میں بھولے کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکار عمران اشرف نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں انکشاف کیا ہے-
https://www.instagram.com/p/CEzF0LJFUab/?utm_source=ig_embed
حال ہی میں عمران اشرف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ت جس میں اداکار سُرخ رنگ کے کُرتے میں ملبوس ہیں۔

انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں عمرا ن اشرف نے کسی بھی شخص کو مخاطب کیے بغیر سوالیہ انداز میں لکھا کہ تُم ہوتے کون ہو یاد نہ آنے والے؟

عمران اشرف کی پوسٹ پرمداحوں سمیت ساتھی اداکاروں نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریف کی اور ہیرو قرار دیا جن میں ہمایوں سعید اور سمیعع خان شامل ہیں-


عمران اشرف کو جہاں کئی چاہنے والوں نے مثبت ردعمل دیا ہے اور ان کی خوبصورت تصویر اور اسمارٹنینس کی تعیف کی تو وہیں ایک صارف نے اداکار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عشق اور محبت پر مبنی ڈراموں کو فروغ دینے کے بجائے اُن لاکھوں سنگین معاشرتی مسائل پر توجہ دیں جن سے ہمارا معاشرہ بدتر ہوتا جارہا ہے

صارف نے اپنے کمنٹ میں اُن پاکستانی فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ارطغرل غاز ی کو نشر کرنے سے اِس ملک کی ثقافت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

عمران اشرف نے صارف کی تنقید کا جواب بڑے ہی پُرسکون انداز میں دیتے ہوئے لکھا کہ میں تو خود بڑے ہی شوق سےارطغرل غازی دیکھ رہا ہوں اور میں بامسی کا بہت بڑا مداح بھی ہوں۔

واضح رہے کہ تُرک اداکار نورالدین سونمیر نے ارطغرل غاز ی میں بہادر سپاہی اور ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کیا ہے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

ارطغرل ڈرامے کے معروف کردار دو تلواریں لیا ننھا بمسی سامنے آ گیا

ارطغرل ڈرامے میں کلہاڑے والے پاکستانی ترگت کی ویڈیو وائرل

’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا

انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

Shares: