عمران خان، بشریٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی،عدالت پیش کرنیکا حکم

bushra imran

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست پر سماعت ہوئی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت جج افضل مجوکہ نے کی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی ویڈیو لنک یا فزیکل حاضری کی ہدایت کی،پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت میں کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے،جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جلدی سماعت نہیں رکھی جاسکتی، سماعت چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہوگی،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ
آئندہ ہفتے رکھ لیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں،جج افضل مجوکہ نے کہا کہ آئندہ ہفتے تو کیسز کا کافی رش ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی،اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان صاحب کو ضمانت کے 6مقدمات میں اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک مقدمہ میں ذاتی حیثیت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا

عمران خان پر تھانہ ترنول میں2، رمنا، سیکریٹریٹ،کوہسار اور کراچی کمپنی تھانوں میں ایک ایک مقدمہ ہے جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے،عمران خان کے خلاف جعلی رسیدوں کا ایک اور 5 مقدمات 9 مئی واقعات کے درج ہیں،

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Comments are closed.