عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خطاب کیلئے آئیں تو بچوں کو ٹی وی کے سامنے سے ہٹا دیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے ساتھ ہم پر ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے، آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت پر جتنی مرضی تنقید کریں ، ریاست پر کوئی بات نہیں ہونی چاہیے،عمران سے جب ادارے اور الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو انہیں گالی دے دیتے ہیں اب ملک کے اداروں کیخلاف بات برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان عقل کے ناخن لیں اور اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،الیکشن میں عمران خان کی جو ہار ہوگی وہ پہن کر عوام کے سامنے جائیں گے

علاوہ ازیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی افسوس ناک ہے،عمران خان پھر ملک کو 2014 کی سیاست کی طرف لے کر جا رہے ہیں پیپلز پارٹی نے 27 فروری کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ کا آغاز کیا،پیپلزپارٹی کا مارچ 8 کے دن عوامی مارچ اسلام آباد پہنچا،ہم نے تاریخی لانگ مارچ میں کسی بھی گاؤں یا شہر کو جام نہیں کیا، پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں ایک گملا نہیں ٹوٹا تحریک انتشار والے کہتے ہیں ان کا لانگ مارچ ‘خونی’ ہوگا،عمران خان اور ان سے ساتھی احتجاج کی نہیں انتشار کی کال دے رہے ہیں، یہ عوم کو گمراہ کررہے ہیں،احتجاج کا ایک آئینی اور اخلاقی طریقہ ہوتا ہے،

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

Comments are closed.