عمران خان عدالت پیش، درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس ،عمران خان کی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیشی کا معاملہ ،عدالت کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی،،اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی نفری کمرہ عدالت کے باہر پہنچ گئی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے اطراف قناعتیں لگائی گئی تھیں

تحریک انصاف کے چیئرمین مقامی عدالت پہنچ گئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وکیل بابراعوان کے بروقت پر آنے پر تعریف کی، جج نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری بھی سیشن کورٹ میں موجود تھے ، جج ظفر اقبال نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عمران خان پر الزام صرف ایما کا ہے؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایما بھی صرف لفظ کی حد تک ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں،جج نے کہا کہ پراسیکیوشن نے ایما کی حد تک شواہد پیش کرنے ہیں،کیا ایما کی حد تک آپ کے پاس کوئی شواہد ہیں؟ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

بعد ازاں عمران خان جج زیباچوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے ،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھر ی کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھیں جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت کا کمرہ پولیس نے بند کردیا

قبل ازیں عمران خان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس ،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی ،عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے بابر اعوان کی جانب سے سماعت 11 بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، سیشن عدالت نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

عدلیہ کو دھمکیاں، ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ،عمران خان نااہلی سے بچ پائیں گے؟

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

یہ ہے نیا پاکستان، سابق وزراء اعظم پر توشہ خانہ کیس، عمران خان کا تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

Shares: