وطن واپسی پرسفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان مطالعہ کرتے رہے،خوبصورت انداز، یادگار لمحے ،

0
48

لاہور :وطن واپسی پر دوران سفرعمران خان ہندوستان میں مسلمانوں کی حکومت کے خلاف سازشوں کی تاریخ کا مطالعہ کرتے رہے ، قوم کے وزیراعظم کا خوبصورت انداز، یادگار لمحے ، مسلمانوں کی تاریخ پر نظر، قوم کو اپنے عظیم قائد کی سلامتی کی دعا بھی کرنی چاہئے ، اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ امریکا سے وطن واپسی پر وزیر اعظم عمران خان کون سی کتاب پڑھ رہے ہیں۔

غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

ذرائع کے مطابق سفیر کشمیر ، ترجمان امت مسلمہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے کے بعد وطن واپسی کے لئے جب روانہ ہوئے تو ایک صارف نے ٹوئٹر پراس مو قع پر لی جا نےو الی تصویر شئیرکردی جس میں عمران خان اپنے ہاتھ میں ایک کتا ب تھا مے اسے پڑھ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ شا ہ محمو د قریشی بھی مو جو د ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

یاد رہے کہ ترجمان امت مسلمہ کا دوران سفر اس کتاب کا مطالعہ بھی بہت زیر بحث آرہا ہے، ویسے تو ملے جلے ردعمل اس وقت اس کتا ب سے متعلق سوالا ت سو شل میڈیا پر اٹھ ہی رہے تھے مگر ایک صارف نے اس تصویر کے ساتھ اس کتا ب کے با رے میں بھی معلو مات فراہم کر دیں،معلو مات کے مطا بق عمران خان جس کتا ب کا مطا لعہ کر رہے ہیں اس کا نام ’ دی اینارکی، دی رائز اینڈ فال آف ایسٹ انڈیا کمپنی‘ ہے جس کے مصنف ویلیم ڈریلمپل ہیں،اس کتاب میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی جانب سے ہندوستان کے اندر مغلیہ دور کے خاتمے اور اس کے بعد کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

Leave a reply