بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ،عمران خان نے فیصلہ چیلنج کر دیا

imran khan

لاہور ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں بارہ درخواستیں دائر کر دیں،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔ جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے بارہ مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا تھا، یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 12 مختلف مقدمات کے سلسلے میں دیا گیا ،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے یہ اہم فیصلہ سنایا،

دوران عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ آنے کے بعد لاہو رپولیس نے عمران خان کو نو مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا تھا،عمران خان کو عدالت میں واٹس ایپ کے ذریعے پیش کر کے حاضری مکمل کروائی گئی تھی،عمران خان نے واٹس ایپ پر عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا،عمران خان نے کہا تھا کہ کیپیٹل ہل میں ویڈیوز کی بُنیاد ہر سزا ہوئی تھی،سُپریم کورٹ نے میری گرفتاری غیر قانونی قرار دی تھی،میری 28 سال کی سیاسی جدوجہد میں ایک بھی پُرتشدد کارروائی نہیں، کبھی تشدد کا نہیں کہا،میری خواہش تھی کہ آزادانہ تحقیقات ہوتیں

جغرافیہ کو ٹکڑے کرنیوالوں کے اوپر کبھی پابندی،آرٹیکل 6 لگایا گیا ؟ مشتاق احمد

پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ پچگانہ قرار دیا

آرٹیکل 6 ، حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگ جائے گا،شاہد خاقان عباسی

پابندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل

پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

Comments are closed.