عمران خان کے پاکستان میں سندھ نہیں؟ شرجیل میمن

کیا اب بھی عمران خان کے ساتھ لاڈلے والاسلوک کیا جائے گا،شرجیل میمن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر 2 وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،سندھ سمیت ملک بھرمیں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے 7لاکھ لیٹر سے زائد پانی کی بوتلیں متاثرین میں تقسیم کی جا چکی ہیں،حکومت سندھ کی توجہ صرف ڈینگی خاتمے پر نہیں ملیریا اوردیگرامراض پر بھی ہے حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کے معاملے کو دیکھ رہی ہے سیلاب متاثرین کا پہلا مرحلہ ریلیف دوسرا بحالی ہے جن متاثرین کے گھر مکمل تباہ ہوئے حکومت ان سب کو دوبارہ تعمیر کرکے دے گی،جب تک متاثرین گھروں تک نہیں جاتے ریلیف کا کام جاری رہے گا،سندھ حکومت صرف دعوے نہیں کررہی ماضی میں بھی کام کرکے دکھایا ہے،

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج بھی متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں عمران خان کے پاکستان میں سندھ نہیں عمران خان ملک میں جھوٹی تیلی تھون کررہے ہیں،پینے کے صاف پانی کے لیےآر اور پلانٹ لگائے جارہے ہیں،سندھ بھر میں ڈینگی کے 44 وارڈز مختص کیے گئے ہیں سندھ میں سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد 707 ہو گئی ہے،حکومت روزانہ بے گھر افراد کو دو وقت کا کھانا فراہم کررہی ہے سیلاب متاثرین کوترپالیں اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت تینوں افواج عالمی ادارے اور این جی اوز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی اور ملیریا کے اسپرے کیے جارہے ہیں،

دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ میں 25 روز میں ڈی ایچ کیو اسپتال اور ریلیف کیمپس میں ملیریا کے 5 ہزار 543 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسپتال اور ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 11 ہزار981 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں

علاوہ ازیں سیہون شریف، متاثرین کے لیے کشتیاں بھی بند کردی گئی جہانگارا اور باجارا سے سیلابی پانی کم ہونے کے بعد سیہون شریف سے زمینی رابطہ بحال ہو گیا،منچھر جھیل کے پانی میں کی سطح 120.2 آر ایل ریکارڈ کی گئی ہے، سیہون شریف،یونین کونسل بوبک، جعفرآباد، آراضی اور چنا میں سیلابی پانی کا دباو برقرارہے، منچھر جھیل میں بلوچستان کا سیلابی پانی ایم این وی ڈرین کے ذریعے داخل ہوا اڑل نہر ہیڈ، اڑل نہر ٹیل سمیت 4 مقامات سے منچھر جھیل کا سیلابی پانی کا دریائے سندھ میں اخراج ہوا، تحصیل سیہون شریف کی 10 یونین کونسل میں سیلابی صورتحال برقرار ہے متاثرہ یونین کونسلز میں 80 فیصد مکانات منہدم ہو گئے ہیں

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

Comments are closed.